محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں موسم کی نئی لہر کے حوالے سے اہم پیش گوئی جاری کر دی ہے، جس کے مطابق 20 سے 22 دسمبر تک ملک کے مغربی اور شمالی علاقوں میں بارش اور برفباری کا قوی امکان ہے۔ مغربی ہواؤں کا ایک طاقتور سلسلہ 19 دسمبر کو بلوچستان کے راستے ملک میں داخل ہوگا، جس کے باعث مختلف اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں 19 اور 20 دسمبر کو بارش کا امکان ہے، جبکہ بلند پہاڑی مقامات پر شدید برفباری ہو سکتی ہے۔ چترال، دیر، سوات، پشاور، چارسدہ اور نوشہرہ میں 19 دسمبر کو بادل برسیں گے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے، جبکہ 20 دسمبر کی رات سے 21 دسمبر کے دوران مری اور گلیات میں تیز بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔
پنجاب کے میدانی علاقوں بشمول سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، حافظ آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور لاہور میں 20 اور 21 دسمبر کو مطلع ابر آلود رہے گا اور ہلکی بوندا باندی ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات نے سیاحوں اور مقامی شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ، سڑکوں کی بندش اور پھسلن کے باعث سفر میں احتیاط برتیں اور موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھ کر پروگرام بنائیں۔
موسم کی وارننگ: ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان
-
By Web Desk
- December 18, 2025
Show Comments (0)
Hide Comments (0)
0
0
votes
Article Rating
Subscribe
Login
0 Comments
Oldest
Newest
Most Voted