کون پاس، کون فیل؟ گیارہویں کا نتیجہ بدھ کو

لاہور: پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ پارٹ ون (گیارہویں جماعت) کے نتائج کا اعلان 15 اکتوبر (بروز بدھ) کو کیا جائے گا۔ تمام بورڈز ایک ہی دن نتائج جاری کریں گے

پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز نے اس تاریخ کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق، لاہور بورڈ سے 2 لاکھ سے زائد طلباء و طالبات نے امتحانات میں شرکت کی تھی۔
نتائج کا اعلان لاہور سمیت راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ملتان، ساہیوال، ڈی جی خان اور بہاولپور سمیت تمام تعلیمی بورڈز میں ایک ہی دن کیا جائے گا۔

نتائج معلوم کرنے کے طریقے

طلباء اپنے نتائج بورڈز کی آفیشل ویب سائٹس اور ایس ایم ایس سروس کے ذریعے معلوم کر سکیں گے۔
نتائج کا اعلان صبح 10 بجے کیے جانے کا امکان ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پنجاب کے سکولوں میں بنیں گی صنفی ہراسانی کے خلاف کمیٹیاں
لاہور: پنجاب حکومت نے تمام سرکاری اسکولوں میں انسدادِ ہراسمنٹ کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
ہر اسکول میں تین رکنی کمیٹی قائم کی جائے گی۔
کمیٹی میں خواتین کی نمائندگی لازمی قرار دی گئی ہے۔
کمیٹیاں پرائمری، ایلیمنٹری، سیکنڈری اور ہائیر سیکنڈری اسکولوں میں بنائی جائیں گی۔
کمیٹیوں کا مقصد ہراسگی کی شکایات کو خفیہ اور مؤثر طریقے سے نمٹانا ہے۔
مزید یہ کہ شکایت کنندگان کے تحفظ اور منصفانہ انکوائری کا عمل یقینی بنایا جائے گا۔
انسدادِ ہراسمنٹ کمیٹیاں اپنی رپورٹس ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی (DEA) کو جمع کرائیں گی۔
اسکولوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 30 دن کے اندر کمیٹیوں کی فہرست محکمہ کو جمع کرائیں۔

1
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x