سبی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3 ریکارڈ

سبی اور اطراف کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ سرحدی شہر چمن اور اس کے گردونواح کے علاوہ لورالائی اور نواحی علاقوں میں بھی ہلکے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3 اور گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز سبی سے 40 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا۔ جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x