پاکستان میں سپر مون کا شاندار نظارہ

اسلام آباد۔۔۔دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی سپر مون کا شاندار نظارہ کیا گیا۔ سپر مون کے دوران چاند معمول سے زیادہ روشن اور زمین کے قریب دکھائی دیا۔
سپارکو کے مطابق یہ سال کا سب سے بڑا سپر مون ہے، جو آسمان پر اپنے پورے جوبن پر رہا۔ ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ اس موقع پر چاند زمین کے سب سے قریب ہونے کے باعث عام دنوں کے مقابلے میں زیادہ بڑا اور چمکدار نظر آتا ہے۔
سپر مون کے اس دلکش نظارے نے شہریوں کو مسحور کر دیا، جبکہ سوشل میڈیا پر تصاویر اور ویڈیوز کی بھرمار دیکھی گئی۔ ملک کے مختلف شہروں میں لوگ چھتوں، پارکوں اور کھلی جگہوں پر یہ حسین منظر دیکھنے کے لیے جمع ہوئے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x