ہنزہ میں واقع اُلتر گلیشیئر کے ایک بڑے حصے کے ٹوٹ جانے کے بعد برفانی تودہ وادی کو اپنی لپیٹ میں لے گیا۔ اُلتر گلیشیئر ہنزہ میں موجود درجنوں گلیشیئرز میں سے ایک ہے اور گزشتہ روز وادی میں غیرمعمولی موسم کے باعث یہ حادثہ پیش آیا۔
اس واقعے کے بعد وادی میں تیز ہواؤں کے چلنے سے معمولات زندگی دوسرے روز بھی متاثر ہیں۔ ماہرین موسمیات کے مطابق عام طور پر ہنزہ میں برفانی تودے مارچ اور اپریل میں گرنے کی تاریخ رکھتے ہیں، تاہم نومبر میں برفانی تودہ گرنا موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا تسلسل ظاہر کرتا ہے۔