افتخارگیلانی وزیراعظم آزادکشمیر کیلئے فائنل

فرخ تنویر ملک

اسلام آباد۔۔۔۔۔۔۔۔مسلم لیگ ن نے بیرسٹر افتخار گیلانی کا نام وزیراعظم آزاد کشمیر کیلئے فائنل کرلیا،قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم کا انتخاب آج 28 اگست(جمعہ) کو ہوگا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہائو س میں آزادکشمیر میں حکومت سازی کے حوالے سے اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔اجلاس میں رانا ثنااللہ، خواجہ سعد رفیق، شاہ غلام قادر، راجہ فاروق حیدر، نومنتخب اسپیکر چوہدری طارق فاروق، ڈپٹی اسپیکر احمد رضا قادری اور بیرسٹرافتخارگیلانی سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں آزادکشمیر میں حکومت سازی پرتفصیلی مشاورت ہوئی اور مسلم لیگ ن کی نئی حکومت کے قیام پر اہم فیصلے کئے گئے۔ذرائع کے مطابق بیرسٹر افتخار گیلانی کا نام وزیراعظم آزاد کشمیر کے لئے فائنل کردیا گیا ہے۔بیرسٹر افتخار گیلانی ٹیکنوکریٹ نشست پر منتخب ہوئے ہیں۔اجلاس میں حکومت سازی کے آئندہ کے لائحہ عمل اور دیگر امورپربھی غورکیا گیا۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں وزیراعظم کا انتخاب آج 28 اگست کو ہوگا۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x