عبد الجبار
واشنگٹن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے باعث مشرق وسطی سے تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے ، جس کے نتیجے میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں رواں ہفتے تیزی سے بڑھ گئی ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے مطابق برینٹ خام تیل کے سودے 15 سینٹ اضافے کے بعد 95.67 ڈالر فی بیرل ہوگئے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 26 سینٹ اضافے کے بعد 91.56 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔ہفتہ وار بنیاد پر برینٹ کی قیمت میں 7.1 فیصد جبکہ میں 9.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ دونوں اقسام کے خام تیل کی قیمتیں جولائی کے وسط کے بعد سب سے بڑے ہفتہ وار اضافے کی جانب بڑھ رہی ہیں۔رپورٹ کے مطابق امریکا ایران کے درمیان دوبارہ شروع ہونے والی کشیدگی اور خطے میں فوجی کارروائیوں نے سرمایہ کاروں میں مشرق وسطی سے تیل کی فراہمی کے حوالے سے خدشات بڑھا دئیے ہیں۔دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا میں بھی ڈیزل کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔امریکا میں ڈیزل کی اوسط قیمت 5.82 ڈالرز فی گیلن ہو گئی ہے، امریکا میں ڈیزل کی قیمت 28 فروری سے اب تک 55 فیصد بڑھ چکی ہے۔