ساکھ بحال کرنے کا راستہ میدان میں کامیابی ہے:محمد یوسف

نثاراحمد

لاہور۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف کو واپس بلانے کا معاملہ صرف کارکردگی تک محدود نہیں۔دورہ انگلینڈ پر موجود پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے محمد یوسف نے کہا ہے کہ ہم ظہیر عباس، جاوید میانداد، انضمام الحق یا سعید انور جیسے لیجنڈز کو متبادل کے طور پر نہیں بھیج رہے۔محمد یوسف نے کہا کہ یہ سب پاکستانی کرکٹ میں اختلافات، اندرونی خلفشار اور تنازعات کی عکاسی کرتا ہے، 1992 کے ورلڈ کپ کے بعد سے پاکستانی کرکٹ میں عدم استحکام بار بار دہرایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان معاملات کی وجہ سے گیم سے توجہ ہٹی ہے، مسلسل فتوحات اور مثبت نتائج ہی شور ختم کر سکتے ہیں، پاکستانی کرکٹ کی ساکھ بحال کرنے کا واحد راستہ میدان میں کارکردگی اور کامیابی ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x