نومیڈ گیمز میں پاکستانی دستے کی شرکت

نثار احمد

بشکک ۔۔۔۔۔۔۔نومیڈ گیمز میں پاکستانی کھلاڑیوں کا دستہ بھی شریک ہے، وزیراعظم نے کھڑے ہوکر خراج تحسین پیش کیا، پاکستانی دستے کی آمد پر اسٹیڈیم میں شائقین نے بھی داد دی۔وزیراعظم شہباز شریف کی چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز کی افتتاحی تقریب میں آمد پر کرغزستان کے صدر نے ان کا استقبال کیا، تقریب میں شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں شرکت کے لیے آئے سربراہان بھی شریک ہیں۔پاکستانی کھلاڑی مختلف کھیلوں میں حصہ لیں گے، عالمی نومیڈ گیمز وسطی ایشیا کے روایتی کھیلوں کے لیے منعقد بین الاقوامی کھیلوں کا مقابلہ ہے۔اعلامیہ کے مطابق چھٹے ورلڈ نومیڈ گیمز 6 ستمبر 2026 تک کرغزستان میں منعقد ہو رہے ہیں۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x