پاکستان ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد میں دنیا میں پہلے نمبر پر

عبد الجبار
اسلا م آباد۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پاکستان ہیپاٹائٹس کے مریضوں کی تعداد میں دنیا میں پہلے نمبر پر آگیا۔ ملک میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 29 لاکھ تک پہنچ گئی۔ عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کی گئی۔ ہر سال 20 ہزار افراد ہیپاٹائٹس کی پیچیدگیوں کے باعث جگر کے کینسر یا جگر کے سکڑنے کی بیماری کا شکار ہو رہے ہیں۔پاکستان میں ہیپاٹائٹس کا پھیلا ئوتشویش ناک حد تک بڑھ گیا۔ مریضوں کی تعداد ایک کروڑ 29 لاکھ تک پہنچ گئی۔ مرض سے اموات اور جگر کے کینسر کے کیسز میں بھی اضافہ ہونے لگا۔ قومی اسمبلی میں جمع رپورٹ کے مطابق حکومت نے ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے لئے ہنگامی اقدامات شروع کر ئدیے۔سربراہ وزیر اعظم انسداد ہیپاٹائٹس پروگرام ڈاکٹر ضیا کا کہنا ہے کہ ہیپاٹائٹس سی میں اس وقت پاکستان دنیا میں نمبر ون ہے یہ عالمی ادارہ صحت کے اعداد و شمار ہیں، ہر 20 منٹ کے بعد ہیپاٹائٹس کی پیچیدگیوں کی وجہ سے ایک شخص جو ہے وہ موت کی وادی میں جا رہا ہے۔مرض کی روک تھام کے لئے وزیراعظم انسداد ہیپاٹائٹس پروگرام کے تحت اسلام آباد میں شہریوں کی مفت اسکریننگ جاری ہے۔ ٹیسٹ مثبت آنے پر تشخیص اور علاج کی سہولت بھی بلا معاوضہ فراہم کی جا رہی ہے جبکہ پروگرام کا دائرہ کار دیگر علاقوں تک بڑھایا جا رہا ہے۔طبی ماہرین کے مطابق عطائی ڈاکٹروں، دندان سازوں اور آپریشن تھیٹرز میں آلودہ آلات، غیر محفوظ انتقال خون اور سرنجوں کا بار بار استعمال ہیپاٹائٹس کے پھیلا ئوکی بڑی وجوہات ہیں۔ وفاقی حکومت نے 2030 تک ملک سے ہیپاٹائٹس کے خاتمے کا ہدف مقرر کیا ہے

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x