کراچی میں فرانس کا قونصل خانہ مستقل بند کردیا گیا

فرخ تنویر ملک

کراچی۔۔۔۔۔۔کراچی میں فرانس کا قونصل خانہ مستقل طور پر بند کردیا گیا۔فرانسیسی قونصل خانے کی جانب سے قونصل خانے کو مستقل بند کرنے کا باقاعدہ طور پر اعلان کیا گیا ۔اس حوالے سے فرانسیسی قونصل خانے نے کراچی کیلئے الوداع کراچی کا پیغام بھی دیا جبکہ قونصل خانے سے فرانس اور یورپی یونین کے پرچم اتار دئیے گئے ہیں۔مزید براں فرانسیسی قونصل خانے کی جانب سے دوستوں اور شراکت داروں کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی میں تعینات فرانس کے قونصل جنرل الیگژز نے فرانس کے قومی دن کے پرمنعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا تھا کہ فرانسیسی حکومت نے بجٹ کی وجوہات کی بنا پر کراچی میں قونصل جنرل کے دفتر کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

0
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x