All Categories

Find content that matches your interests

  • قانون سازی، پالیسی سازی اور حکومتی فیصلوں کی وہ خبریں اور تجزیے جو براہِ راست عوام کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرتے ہیں۔ اس میں عوامی مسائل جیسے تعلیم، صحت، روزگار اور انصاف کے نظام پر روشنی ڈالی جائے گی تاکہ سیاست محض اقتدار کی کشمکش تک محدود نہ رہے بلکہ عوامی بہبود سے جڑی رہے۔

  • اجناس، دالیں، کپاس اور دیگر زرعی پیداوار کی قیمتوں، دستیابی اور منڈی کے رجحانات پر بروقت خبریں۔ یہ کیٹیگری کسانوں اور صارفین دونوں کو باخبر رکھنے کے لئے ہے تاکہ وہ بہتر فیصلے کر سکیں اور منڈی کی اجارہ داریوں کا مقابلہ کر سکیں۔ اس میں معلومات کو کسان اور صارف کے لیے مفید بنانے پر توجہ ہو گی تاکہ وہ کمزور شراکت دار کے طور پر اپنے جائز مفادات کا تحفظ کر سکیں۔

  • دنیا بھر کی وہ خبریں اور رجحانات جو پاکستانی عوام کی زندگی پر براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں۔ اس میں عالمی معیشت، ماحولیاتی معاہدے، مزدوروں کی ہجرت، خطے کے تنازعات اور انسان دوستی کی تحریکوں پر فوکس ہوگا تاکہ مقامی قاری عالمی منظرنامے سے جڑا رہے۔

  • سبزیوں، پھلوں اور دیگر جلد خراب ہونے والی اجناس کی قیمتوں اور دستیابی کی تازہ ترین صورتحال۔ اس حصے میں موسمی پیداوار، ذخیرہ اندوزی اور ٹرانسپورٹ کے مسائل کو اجاگر کیا جائے گا تاکہ عوام کو مہنگائی کے اسباب اور حل دونوں سامنے آ سکیں۔ اس میں بھی معلومات کو کسان اور صارف کے لیے مفید بنانے پر توجہ ہو گی تاکہ وہ کمزور شراکت دار کے طور پر اپنے جائز مفادات کا تحفظ کر سکیں۔

  • ایسی جدید اور عوام دوست ٹیکنالوجی جو زندگیوں میں مثبت تبدیلی لا سکے۔ یہاں قابلِ تجدید توانائی، دیہی ترقی کی ٹیکنالوجی، تعلیمی سہولتیں، اور ڈیجیٹل ٹولز پر توجہ دی جائے گی تاکہ عوام کو سستا، پائیدار اور قابلِ رسائی حل مل سکے۔

  • زرعی اجناس، توانائی، اشیائے ضروریہ اور قومی بجٹ کی سیاسی معیشت پر تفصیلی مواد۔ یہاں یہ بتایا جائے گا کہ حکومتی اور عالمی فیصلے کس طرح کسان، مزدور اور عام گھرانے کی زندگی پر اثرانداز ہوتے ہیں، اور معیشت میں طاقت کے ارتکاز کا بوجھ کس طرح عوام پر ڈالا جاتا ہے اور کیسے عوامی تحرک پالیسی سازی پر مثبت طور پر اثر انداز ہوتا ہے۔

  • کھیلوں کی دنیا سے عوامی دلچسپی کے واقعات، عوام میں مقبول روایتی کھیلوں کے تعارف، مقابلے اور مقامی کھلاڑیوں کی جدوجہد اور کامیابیاں، کھیلوں کے ڈھانچے اور سہولیات پر تجزیے۔ اس حصے کا مقصد یہ دکھانا ہے کہ کھیل صرف تفریح نہیں بلکہ نوجوانوں کے لئے ترقی، اتحاد اور صحت مند معاشرے کی بنیاد ہیں۔

  • اعداد و شمار، مردم شماری، زرعی سروے اور سماجی تحقیق پر مبنی رپورٹس جو عام خبروں سے ہٹ کر گہرائی میں جا کر عوامی مسائل کو اجاگر کرتی ہیں۔ اس حصے کا مقصد مسائل کی جڑوں کو سامنے لانا اور عوام اور پالیسی سازوں کو آگاہی اور سہولت فراہم کرنا ہے۔

  • ماحولیاتی تبدیلیوں، قدرتی آفات اور ان سے بچاؤ کی تیاری پر مبنی جامع خبریں اور تجزیے۔ اس حصے میں نئی سائنسی تحقیقات، جدید ٹیکنالوجی، اور عوامی سطح پر ماحول دوست اقدامات کو اجاگر کیا جائے گا تاکہ لوگوں کو اپنی زندگیوں کو محفوظ بنانے کے لئے بروقت آگاہی اور رہنمائی مل سکے۔ تپتے سندھ طاس، خشک سالی اور طوفانی بارشوں نیز سیلاب جیسے معاملات کو بھی کور کیا جائے گا۔

  • تعلیم کو ایک بنیادی انسانی حق کے طور پر اجاگر کیا جائے گا۔ اس کیٹیگری میں سرکاری تعلیمی اداروں کی کمزور کارکردگی اور غیر مقبولیت، پرائیویٹ سیکٹر کے بڑھتے ہوئے تجارتی رجحانات اور عوام پر مالی دباؤ، اور تعلیمی مواقع میں عدم مساوات کو نمایاں کیا جائے گا۔ ساتھ ہی نصاب، اساتذہ کی تربیت، پسماندہ اور محروم طبقات کی تعلیمی حالت، اور تعلیم کے ذریعے معاشرتی ترقی کے امکانات پر بھی روشنی ڈالی جائے گی تاکہ عوام کو یہ شعور ملے کہ تعلیم محض ذاتی کامیابی کا ذریعہ نہیں بلکہ اجتماعی بہتری اور سماجی انصاف کی ضمانت ہے۔

  • ڈرامہ، فلم، موسیقی، ادب اور عوامی ثقافت کے روایتی اور مٹ رہے اظہاروں کا احوال، خبریں اور تجزیے۔ اس میں خاص طور پر وہ پہلو نمایاں کیے جائیں گے جو عوامی ذوق، مقامی زبانوں اور مقامی شناخت کو تقویت دیتے ہیں، اور معاشرے کو مثبت سمت میں آگے بڑھاتے ہیں۔

  • روزمرہ زندگی میں صحت مند عادات، غذائیت، ورزش، ذہنی سکون اور جدید سائنسی تحقیق پر مبنی مضامین۔ اس حصے کا مقصد عوام کو بیماریوں سے بچاؤ اور معیاری زندگی کے لئے عملی رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

  • ماہرین، دانشوروں اور عام شہریوں کی آراء جو قومی اور مقامی مسائل پر نئے زاویے اور حل پیش کریں۔ یہ کیٹیگری اختلافِ رائے کے احترام اور عوامی بحث و مباحثے کو فروغ دینے کے لئے ہے تاکہ مسائل کا تنوع سامنے آئے اور بہتر اجتماعی فیصلے کیے جا سکیں۔