کوئٹہ: بلوچستان کے مختلف شہروں کی اجناس منڈیوں میں سرسوں، گندم، جوار، کپاس اور دیگر اجناس کے نرخ ریکارڈ کیے گئے جن میں نمایاں فرق دیکھنے کو ملا۔ سبی منڈی میں سرسوں 7500 سے 7600 روپے فی من، سفید جوار 5800 سے 6000 روپے فی من، اور گندم 3580 سے 3620 روپے فی من تک فروخت ہوئی۔ سبی گوارہ کے نرخ سب سے زیادہ 16800 سے 16900 روپے فی من ریکارڈ ہوئے، جبکہ دھنیا 12800 سے 13000 روپے اور لالڑی چنا 8500 سے 8600 روپے فی من میں دستیاب رہا۔
بھاگ ناڑی میں سرسوں 7500 سے 7550 روپے فی من، جھانبا تارا میرا 6100 سے 6150 روپے فی من اور گندم 3570 سے 3625 روپے فی من تک رہی۔ یہاں سفید جوار 5750 سے 5900 روپے فی من اور کپاس 7500 سے 8000 روپے فی من فروخت ہوئی۔
کوئٹہ منڈی میں گندم کے نرخ سب سے زیادہ 8700 سے 8900 روپے فی من ریکارڈ کیے گئے جو سبی اور بھاگ ناڑی کے مقابلے میں خاصے بلند ہیں۔ ماہرین کے مطابق بلوچستان کی منڈیوں میں نرخوں کا یہ فرق طلب و رسد اور علاقائی لاگت کے فرق کے باعث ہے۔