کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے 4 نئی اقسام متعارف کرانے کا فیصلہ

کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے 4 نئی اقسام متعارف کرانے کا فیصلہ
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے کپاس کی پیداوار میں اضافہ اور موسمیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے چار نئی اقسام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سرکاری دستاویزات کے مطابق کپاس کی نئی قسم سائٹو 547 تیار کر لی گئی ہے، جو موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ ہونے اور گرمی و کیڑوں کے خلاف مضبوط مزاحمت رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ قسم منظوری کے مراحل میں ہے۔
اسی طرح آر ایچ بھگو بھار کپاس کی قسم ملتان کے کاٹن ریسرچ انسٹیٹیوٹ میں منظوری کے عمل سے گزر رہی ہے، جو گرمی اور پتوں کی بیماریوں کے خلاف مؤثر مزاحمت رکھتی ہے۔
دستاویز میں مزید بتایا گیا ہے کہ بی ٹی سی آئی ایم 678 بھی تیار کر لی گئی ہے، جو خشک سالی برداشت کرنے اور زیادہ پیداوار دینے کی خصوصیت رکھتی ہے۔
چوتھی قسم سی آر آئی ایس 682 سکرنڈ ریسرچ انسٹیٹیوٹ نے تیار کی ہے، جو زیادہ پیداوار دینے کے ساتھ مزاحمتی خصوصیات کی حامل ہے۔
چاروں نئی اقسام کی منظوری کے بعد رواں سیزن میں یہ بیج کسانوں کو فراہم کیے جائیں گے۔

1
Show Comments (0) Hide Comments (0)
0 0 votes
Article Rating
Subscribe
Notify of
guest
0 Comments
Oldest
Newest Most Voted
0
Would love your thoughts, please comment.x
()
x